وہاڑی میں آپریشن‘ عثمان عرف شانو گینگ کے 3ممبران گرفتار

  وہاڑی میں آپریشن‘ عثمان عرف شانو گینگ کے 3ممبران گرفتار

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)پولیس نے عثمان عرف شانو ڈکیت گینگ کے3 ممبران گرفتار کرلیے موٹر سائیکل, نقدی اور 3پسٹل برآمد کیے گئے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان کی زیر قیادت پولیس تھانہ صدر وہاڑی نے کی متعدد وارداتوں میں ملوث عثمان عرف شانو گینگ کے 3 ممبران عثمان عرف شانو, کاشف اور (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

جعفر حسین کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2عدد موٹر سائیکلز, نقدی 87ہزار5سو روپے, 3پسٹل اور گولیاں برآمد کیں وہاڑی کے علاقہ میں بڑھتی ہو ئی وارداتوں کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان نے ہنگامی طور پر ملزمان کو ٹریس کرنے کے لئے ڈی ایس پی سرکل وہاڑی خالد جاوید کے زیرنگرانی ایس ایچ او صدر وہاڑی اور اے ایس آئی مہر قیصر منظور پر مشتمل ٹیم تشکیل دی تھی جنہوں نے جدید طریقہ تفتیش کے ذریعے شب و روز کی محنت کے بعد ملزمان کو نہ صرف ٹریس کیا بلکہ ان کے قبضہ سے موٹر سائیکلوں اور نقدی کی برآمدگی کو بھی یقینی بنایاملزمان عثمان اور کاشف چک نمبر 53ڈبلیو بی کے رہائشی جبکہ جعفر حسین چک نمبر 95ڈبلیو بی کا رہائشی ہے جن کوپیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹریس کیا گیاہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -