ہارون آباد: بیوی قتل کرنے کے بعد شوہر کی خود کشی‘ تحقیقات شروع

ہارون آباد: بیوی قتل کرنے کے بعد شوہر کی خود کشی‘ تحقیقات شروع

  

ہارون آباد (نامہ نگار) ہارون آباد میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خود کشی کرلی، پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، مدعی مقدمہ محمد طارق ولد محمد شریف سکنہ الوقار کالونی ہارون آباد کے مطابق وہ مذکورہ کالونی میں ہی ایک نجی کریانہ سٹور پر بطور ملازم کاکام کرتا ہے اور جمشید جٹ کا مکان کرائے پر لیکر رہائش پذیر ہیں، اُن کا والد محمد شریف بطور سکیورٹی گارڈ (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

کا کام کرتے تھے جو کہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے جسکی وہ چڑ چراپن کا شکار ہوچکے تھے اکثر اوقات والدہ شریفاں بی بی کیساتھ لڑائی جھگڑا کرتے رہتے تھے، مورخہ 7/5/20کو دوپہر کا کھانا کھانے کیلئے دوکان سے اپنے گھر آیا، دروازہ کھٹکھٹا یا اندر سے کسی نے دروازہ نہ کھولا اور نہ ہی کسی کی آواز آئی، کچھ دیر بعد میں معہ ملک محمد عمران اور محمد منیر کو ہمراہ لیکر محمد نواز کے گھر کے راستہ اپنے گھر میں داخل ہوئے تو دیکھا کہ والد محمد شریف خون میں لت پت برآمدہ میں گرا پڑا تھا اور بند وق 12بور اسکی بائیں ٹانگ پر پڑی ہے اور والدہ شریفاں بی بی بیٹھک میں چار پائی پر خون سے لت پت پڑی تھی، دونوں ضربات کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوچکے تھے، والد نے بارہ بور بندوق سے والدہ کو فائر مار کرکے قتل کردیا اور پھر اُسی بندوق سے خود سینے پر فائر کرکے خود کشی کرلی، اطلاع پر تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں نعشوں کو قبضہ میں لیکر پورسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا، پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

تحقیقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -