فوڈ اتھارٹی ٹیم کی سکندر آباد میں کارروائی‘ مضر صحت مصالحہ جات ضائع

  فوڈ اتھارٹی ٹیم کی سکندر آباد میں کارروائی‘ مضر صحت مصالحہ جات ضائع

  

شجاع آباد‘ سکند رآباد (تحصیل رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان) محکمہ فوڈ نے شجاع آباد کے علاقے سکندرآباد میں مین بازار میں کارروائی کرکے دکانوں سے ناقص اور مضر صحت مصالحہ جات ضائع کر دیے تفصیلات کے مطابق محکمہ فوڈ شجاع آباد نے مین بازار سکندرآباد میں ناقص اور مضر صحت اشیاء کی فروخت کے خلاف آپریشن کیا آپریشن کے دوران ناقص اشیاء (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

کو موقع پر ضائع کیا گیا نیز متعدد دکانداروں کو جرمانے بھی کیے گئیعوام نے محکمہ فوڈ کے اس اقدام کی تعریف کی اور حکام سے مطالبہ کیا کہ ناقص مال کو ضائع کرنے کے لیے مناسب جگہ کا انتخاب کرنا چاہیے کیونکہ آج جو مصالحہ جات سرخ مرچ وغیرہ بیچ بازار میں گرا دی گئی جس سے راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ادھر پنجاب فوڈ اتھاڑٹی کی ٹیم نے متعدد دوکانداروں کے پاس فروخت ہونے والے اشیاء خوردنوش کو چیک کیا تو ان دوکانوں پر انتہائی مضر صحت سامان منوں کے حساب سے برآمد ہوا جس میں لال مرچ‘ مصالحہ جات‘ اور زائد المعیاد مشروبات اور دیگر چیزیں شامل تھیں فوڈ اتھاڑٹی کی ٹیم نے برآمد ہونے والے منوں کے حساب سے مصالحہ جات کو دوکانوں سے باہر ہی ضائع کردیا اور دوکانداروں کو بھاری جرمانے بھی کیے فوڑ اتھاڑٹی کی اس کاروائی کو دیکھنے کے لیے شہری سینکڑوں کی تعداد میں جمع ہوگئے شہریوں کا کہنا تھاکہ مضر صحت سامان ضائع کرنا اور دوکانداروں کو جرمانے کرنا کافی نہیں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں شہریوں کومضرصحت مصالحہ جات اور زائد المعیاد مشروبات فروخت کرنیوالوں کی دوکانیں سیل اور ان کو حوالات بند کرنا چاہیے تاکہ آئندہ کوئی دوکاندار شہریوں کی زندگیوں سے نہ کھیلے دوکانیں سیل نہ ہونے پر شہریوں میں شدید غم وغصہ پایاجاتاہے۔

ضائع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -