پی ایم اے متحرک‘ سرکاری کے بعد پرائیویٹ ہسپتالوں میں حفاظتی کٹس کی فراہمی شروع

  پی ایم اے متحرک‘ سرکاری کے بعد پرائیویٹ ہسپتالوں میں حفاظتی کٹس کی فراہمی ...

  

ملتان(نمائندہ خصوصی) نشتر ہسپتال سمیت جنوبی پنجاب کے دیگر ہسپتالوں میں طبی عملے کو حفاظتی کٹس مہیا کرنے کیلئے پی ایم اے مسلسل میدان میں موجود ہے،اب ایک قدم(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

آگے بڑھاتے ہوئے گزشتہ روز پی ایم اے کے وفد نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں ابن سینا ہسپتال اور ایم ایم ڈی سی کا دورہ کیا اور ڈاکٹرز سے ملاقات کی اور طبی عملے کے لئے حفاظتی سامان انکے حوالے کیا جبکہ اس موقع پر ڈاکٹروں نرسز سمیت دیگر عملے میں حفاظتی لباس،گلوز ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر خود بھی تقسیم کئے گئے،پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کا کہنا تھا فرنٹ لائن پر لڑنے والے اپنے ان مجاہدوں کے ساتھ ہر وقت کھڑے رہینگے،جبکہ وفد میں پروفیسر ڈاکٹر منظر علی،ڈاکٹر طارق وقار،ڈاکٹر امجد باری، ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر،ڈاکٹر شیخ عبدالخالق،ڈاکٹر وقار نیازی،عمران مزاری سمیت دیگر ڈاکٹر بھی شامل تھے۔

فراہمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -