دھنوٹ‘ محلہ مغلپورہ میں کرونا کیس‘ ہمسائے گھروں تک محدود‘اہل علاقہ پریشانی کا شکار

  دھنوٹ‘ محلہ مغلپورہ میں کرونا کیس‘ ہمسائے گھروں تک محدود‘اہل علاقہ ...

  

دھنوٹ(نمائندہ خصوصی)محلہ مغلپورہ دھنوٹ کا مقامی کرونا وائرس کا شکار بشیر احمد کمہار اور اس کے ارد گرد گلی کے مکینوں کو ان کے گھروں تک محدود کردیا گیا ہے۔ان (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

گھروں کے مکین دیہاڑی دار مزدور لوگ ہیں۔جوگھروں تک محدود یا بند ہونے سے انتہائی پریشانی کا شکار ہیں۔ رانا یوسف علی صدر دھنوٹ پریس کلب دھنوٹ اور اے ڈی انجم صدرالرّحیم ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن دھنوٹ کی نشاندہی پران کی پریشانیوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے دھنوٹ کی سماجی، سیاسی شخصیت اور مثالی کاشتکار چوہدری محمد اسلام ثانی نے گلی کے تمام گھروں کیلئے پندرہ پندرہ دنوں کیلئے آٹا،گیس، چینی وغیرہ یعنی روز مرہ استعمال کی اشیاء کے راشن پیکج بنوا کر ان کے گھروں میں بھجوا دیئے ہیں اور انہیں پیغام بھیجا ہے کہ ان کا گھروں میں محدود رہنا ان کیلئے اور انسانیت کی بھلائی کیلئے بہترہے۔ رزق دینے والی اللہ رب العزت کی ذات ہے وہ کسی کو بھوکا نہیں سونے دیتااور ان کی صحت و تندرسی کی دعا کی۔ گھروں میں بند لوگوں نے چوہدری محمد اسلام ثانی او ر ان کے بچوں کو ڈھیروں دعائیں دیں اور ان کا شکریہ ادا کیا۔جبکہ شہریوں نے چوہدری محمد اسلام ثانی کی کارکردگی کوسراہا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -