صوبائی سیکرٹری لیبر کا بہاولپور میں کرونا فیلڈ ہسپتال کا دورہ‘ سہولیات کا جائزہ

  صوبائی سیکرٹری لیبر کا بہاولپور میں کرونا فیلڈ ہسپتال کا دورہ‘ سہولیات کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوبائی سیکرٹری لیبر محمد عامر جان نے کمشنر بہاول پور ڈویژن آصف اقبال چوہدری کی زیر صدارت کمشنر آفس بہاول پور میں ہونے والے ایک اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں کورونا سے تحفظ، گندم خریداری مہم، پرائس کنٹرول اور انسداد ڈینگی و ٹڈی دل مہم بارے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

بہاول پور شوزب سعید، ایڈیشنل کمشنر رابطہ آفتاب احمد پیرزادہ، محکمہ صحت، محکمہ خوراک اور دیگر انتظامی محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں بہاول پور میں قائم کی گئی کورونا ٹیسٹ بائیو سیفٹی لیول تھری لیب کی کارکردگی بارے بتایا گیا۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن آصف اقبال چوہدری نے صوبائی سیکرٹری لیبر کو بتایا کہ ضلع بھر میں کوروناکے مشتبہ مریضوں کو قرنطینہ کرنے کے لئے مختلف سرکاری عمارتیں مختص کی گئی ہیں جن میں 2ہزار سے زائد افراد کی گنجائش ہے جبکہ اسلامیہ یونیورسٹی کے 6ہاسٹلز کے 871کمروں کو بھی قرنطینہ میں تبدیل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈگری کالج فار سپیشل ایجوکیشن میں 100بستروں پر مشتمل کورونا فیلڈ ہسپتال قائم کیا گیا ہے۔نیز بہاول پور کے تمام بازاروں، ریلوے اسٹیشن، بس اڈوں، ہسپتالوں، پبلک مقامات اور سرکاری دفاتر میں جراثیم کش محلول کے سپرے بھی کرائے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر شوزب سعید نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے ضلع بھر میں سپرے مہم جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بہاول پور سے رواں سال گندم کی خریداری کا ہدف 3لاکھ 17ہزار 461میٹرک ٹن مقرر کیا گیا ہے۔ تحصیل بہاول پور سٹی سے 9ہزار میٹرک ٹن، بہاول پور صدر سے 55ہزار میٹرک ٹن، احمد پور شرقیہ سے 81ہزار میٹرک ٹن، یزمان سے 78ہزار 461میٹرک ٹن، حاصل پور سے 55ہزار میٹرک ٹن جبکہ تحصیل خیر پور ٹامیوالی سے 39ہزار میٹرک ٹن گندم خرید کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ انسداد ٹڈی دل مہم کے سلسلہ میں چولستان سے ملحقہ 21یونین کونسلوں میں فیلڈ ٹیموں کے ذریعے مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔پرائس کنٹرول کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع بھر میں ایک ماہ کے دوران گراں فروشوں کو 2لاکھ 20ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے جبکہ 8گراں فروشوں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج بھی کرایا گیا۔ بعد ازاں صوبائی سیکرٹری لیبر محمد عامر جان نے کورونا فیلڈ ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر کوآرڈینیٹر فیلڈ ہسپتال ڈاکٹر ذاکر علی نے صوبائی سیکرٹری کو کورونا فیلڈ ہسپتال بارے بریفنگ دی۔ صوبائی سیکرٹری لیبر نے گندم خریداری مرکز بنی شیل کا بھی اچانک دورہ کیا اور وہاں آنے والے کاشتکاروں سے مسائل دریافت کئے۔انہوں نے گندم خریداری مرکز کے ریکارڈ کی بھی پڑتال کی اور اس ریکارڈ کی روزانہ کی بنیاد پر اندراج کی ہدایت کی۔
عامر جان