جلالپور پیروالا میں ڈاکو گندم سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی چھین کر فرار

      جلالپور پیروالا میں ڈاکو گندم سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی چھین کر فرار

  

ملتان (نیوز رپورٹر)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ صدر جلالپور کے علاقے طارق حسن سے مشتاق،سلیم وغیرہ گندم سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی مالیت 4لاکھ90ہزار چھین کر لیگئے، تھانہ کینٹ کے علاقے الطاف ٹاون محمد عرفان کی موٹرسائیکل، تھانہ مظفر ا?باد کے علاقے (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

سٹیٹ ایریا عابد علی کی گاڑی سے کاٹن مالیت 1لاکھ80ہزار، مہدی پور سے قسور حفیظ کی دوکان سے نقدی و موبائل مالیت71ہزار، تھانہ گلگشت کے علاقے پیر خورشید کالونی مظفر محمود کیگھر کا سوئی گیس کا میٹر،تھانہ بی زیڈ کے علاقے چاہ کوڑے والہ مبین حسین،تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے بستی خالق پور محمد صادق کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے، تھانہ حرم گیٹ کے علاقے شفیق احمد کی دوکان سے پمپ مالیت 63ہزار، تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے ٹیپو سلطان کالونی عاقب صدیقی کی موٹرسائیکل، تھانہ قادر پور راں کے علاقے اجران، موضع لوٹھٹڑ سمیرا سکندر کیگھر سے طلائی زیورات و گھریلوں سامان مالیت 2لاکھ67ہزار چوری ہوگئے۔

فرار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -