راجن پور: ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن‘ گندم کی 34667 بوریاں برآمد
جام پور (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ذوالفقارعلی خصوصی ہدایات پر ایکشن لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر راجن پور اورنگزیب سدھو نے ذخیرہ اندوزوں کا گھیرا تنگ کردیا۔ غیر قانونی گندم ذخیرہ کرنے پر متعدد پرائیویٹ گودام سیل کرکے 100کلو گرام وزن والی 34667گندم کی بوریاں قبضے میں لے لیں۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ گندم ضلع کا گندم خریداری(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)
ہدف مکمل کرنے کے لیے محکمہ خوراک کے حوالے کی جائے گی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں گے۔ قبل ازیں انہوں نے فاضل پور میں گندم خریداری مرکز اور مختلف مارکیٹوں کا بھی دورہ کیا اور حکومتی ہدایات پر100فیصد عملدرآمد بارے ہدایات دیں۔ انہوں نے دیہی مرکز صحت فاضل پور کے دورہ کے دوران مختلف ملازمین کی غیرحاضر کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ ڈپٹی کمشنر راجن پور کو بھجوادی۔ بعدازاں وزیراعظم پاکستان کے احساس کفالت پروگرام کی کیٹگریIIIکو بغیر کسی تعطل اور رکاوٹ کے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے تمام متعلقہ حکام کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر اورنگزیب سدھو کو کہنا تھا کہ مستحق افراد میں امدادی رقوم کی تقسیم میں لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں، اور شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
گھیرا تنگ