دھنو ٹ: تنخواہیں بند‘ ٹاؤن کمیٹی ملازمین کا دفتر میں احتجاجی دھرنا

  دھنو ٹ: تنخواہیں بند‘ ٹاؤن کمیٹی ملازمین کا دفتر میں احتجاجی دھرنا

  

دھنوٹ(نمائندہ خصوصی)چار ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر ٹاؤن کمیٹی دھنوٹ کے ملازمیننے کام چھوڑ کر ٹاؤن کمیٹی آفس میں دھرنا دیا تفصیل کے مطابق ٹاؤن کمیٹی دھنوٹ کے 26ملازمین کو گزشتہ 4ماہ سے تنخواہیں نہیں دی گئیں۔ جس کے باعث ملازمین نے کام چھوڑ کر احتجاجاًہڑتال کر کے ٹاؤن کمیٹی دھنوٹ آفس کے بیرونی گیٹ پر دھرنا دے دیاہے۔ملازمین کے کام پر نہ (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

جانے کی وجہ سے شہر کی ہر گلی جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگی ہے۔ جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر لگے گئے ہیں۔ملازمین محمد اقبال عرف نتھا، اللہ بخش،پرویزمسیح،یونس مسیح و دیگر نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر ہمارے گھروں میں فاقے ہونے لگے ہیں۔دوائی تک کے پیسے نہیں ہوتے۔ ادھار سودا سلف دینے کی بجائے دکانداروں کے ہاتھ ہمارے گریبانوں تک پہنچ جاتے ہیں۔ روزے رکھنے کیلئے بھی مشکلاے کا سامنا ہے۔عید سر پہ ہے لیکن بچوں کی عید کی خوشیاں ماند پڑ چکی ہیں۔ ضلعی سطح پرہماری تنخواہوں سے متعلقہ ہر دفتر کی زنجیرِ عدل کھینچ چکے ہیں۔ مگر مایوسی کے سوا ہمیں کچھ نہیں ملا۔پہلے بھی ہڑتال کی مگر لولی پاپ دے کر کام پر بھیج دیا گیا۔ ملازمین نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب، کمشنر ملتان اور ڈی سی او لودھراں سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری تنخواہیں دی جائیں۔

دھرنا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -