مخدوم رشید: 2افراد قتل، مختلف شہروں میں حادثے، 11جاں بحق

    مخدوم رشید: 2افراد قتل، مختلف شہروں میں حادثے، 11جاں بحق

  

ملتان‘ڈیرہ‘ خانیوال‘عبدالحکیم‘ شاہ جمال‘ رحیم یار خان‘ مخدوم رشید (نیوز رپورٹر‘ بیورو رپورٹ‘ نمائندگان پاکستان) یارو روڈ کوٹ ہیبت کے نزدیک پل کلیری پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں کوٹ ہیبت کے رہائشی موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا موقع پر جاں بحق،ریسکیو ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ یاروروڈ پر کوٹ ہیبت کے نزدیک پل کلیری پر مخالف سمت سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مارد ی حادثہ کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار کوٹ ہیبت کے رہائشی 65سالہ غلام فرید ولد یار محمد اور اس کا بیٹا25 سالہ محمد یعقوب ولد غلام فرید موقع پر جاں بحق ہو گئے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے امدادی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور دونوں جاں بحق افراد کو جائے حادثہ پر پہنچے ہو ئے لواحقین کی درخواست پران کے حوالے کر دیا جبکہ تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی ہے۔۔ موٹروے پر ایم 4 ٹائر پھٹنے سے کار الٹ گئیخاتون جاں بحق کار سوار شدید زخمی ہوگیا سکھر سے ملتان آنے والی سیاہ کلر ہنڈا کار نمبرBNF-391سندھ موٹروے ایم 4 نزد ایک چک ہانس کے قریب ٹائر پھٹ جانے کے باعث کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں 60 سالہ عبد الرشید سکنہ سکھر شدید زخمی ہوگیا جبکہ اسکی اہلیہ 42سالہ عتبہ رشید شدید زخموں کی تا ب نا لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ریسکیو 1122 نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اور خاتون کی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال منتقل کر دی۔ تیز رفتارٹریکٹرکی موٹرسائیکل کو سائیڈ لگنے سے نوجوان دم توڑ گیا،واقعہ کے مطابق چونگی نمبر4کے نزدیک تلمبہ روڈ پرتیز رفتار ٹریکٹر نے موٹرسائیکل سوار کو سائیڈ مار کر کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر دم توڑ گیا،بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر جاوید احمد ہراج کے ہسپتال کا ڈسپینسر محسن رضا کسی مریض کے علاج کے سلسلہ میں نواحی علاقہ عارف آباد کی سمت جارہا تھا کہ تیز رفتار ٹریکٹرٹرالی کی سائیڈ لگنے سے گر کرموقع پر دم توڑ گیا،ایس ایچ او عبدالحکیم انسپکٹر فلک شیر پہوڑ نے موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی کو کاروائی کیلئے سول ہسپتال عبدالحکیم منتقل کیااس دوران ڈرائیورٹریکٹر ٹرالی چھوڑ کرموقع سے فرار ہوگیاپولیس عبدالحکیم نے ٹریکٹر اپنی تحویل میں لیکر مفرور ڈرائیور کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی ہے۔ گندم سے لدی ٹرالی سے لٹکا بچہ گر کر پہیوں کے نیچے آکر کچلا گیا موقع پر جاں بحق موضع سندیلہ کی بستی پرہاڑ کے سلطان بھٹی گندم کے گٹھوں سے ٹرالی لوڈ کر کے گندم جمع کرنے کی جگہ پر جارہا تھا کہ اس کا چھ سالہ بیٹا محمد مکی ٹرالی میں موجود گندم کے گٹھوں کو پکڑ کر لٹک گیا اس دوران ہاتھ میں پکڑا گٹھا ٹوٹ جانے سے وہ نیچے آگرا اس دوران وہ ٹرالی کے پہیوں کے نیچے آکر بری طرح سے کچلا گیا اور موقع پر جاں بحق ہو گیا اسطرح بستی عاربی کے رہائشی تنویر عاربی کا چارسالہ بیٹا اچانک موٹر سائیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا جسے نشتر منتقل کر دیا گیا جہاں اسکی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے۔ ٹریفک حادثات میں شدید زخمی ہونے والے 2 افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے، ظاہر پیر کا رہائشی 65 سالہ احمد بخش کے ساتھ پیش آیا جو اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گیا اور شدید زخمی ہو گیا جبکہ دوسرا حادثہ ظاہر پیر کے رہائشی محمد نوفل کے ساتھ پیش آیا جو موٹر سائیکل پر سوار ہو کر قومی شاہراہ پر جا رہا تھا کہ اسی دوران تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی اور وہ شدید زخمی ہو گیا ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود دونوں افراد جانبر نہ ہو پائے اور دم توڑ گئے۔ تھانہ منٹھار کی حدود چک 222 پی نہر میں نامعلوم شخص کی نعش تیرتی ہوئی دیکھ کر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع کر دی، متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش نہر سے نکال کر تحویل میں لے لی، پوسٹمارٹم اور شناخت کے لئے ہسپتال منتقل کر دی جس کی تاحال شناخت نہ ہوپائی ہے۔واضح رہے کہ نامعلوم شخص کی نعش کے جسم پر تشدد کے نشانات بتائے جاتے ہیں۔ تھانہ مخدوم رشید کے علاقے دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 64سالہ شخص میں قتل ہوگیا۔ خانپور سات ایم آر میں رشتہ داروں کے درمیان زمین کے تنازعہ پر لڑائی ہوگئی جس کے نتیجے میں معمر شخص محمد ارشد لڑائی کے دوران شدید زخمی ہوگیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا، واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد ذمہ داران کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ تھانہ مظفر آباد کے علاقے 35سالہ شخص ٹرین کی زد میں آکر موقع پر جاں بھق ہوگیا ہے۔ شیر شاہ کے قریب چاہ باغ والا کا رہائشی نوید احمد جس کا ذہنی توازن درست نہ تھا پیدل جارہاتھا کہ راولپنڈی جانے والی ٹرین کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا جوموقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا، واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش قبضے میں لیکر نشتر ہسپتال کے سرد خانہ منتقل کرنے کے بعد ضروری کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔ تھانہ قطب پور کے علاقے 45سالہ شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا،واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لیکر نشتر ہسپتال کے سرد خانہ منتقل کردی گئی، پولیس کے مطابق نعش نشئی کی ہے جس کی شناخت نہ ہوسکی ہے تاہم پولیس نے مردہ شخص کے اہل خانہ کی تلاش شروع کردی ہے۔ بیٹی کو ملنے کی غرض سے ا?نے والے باب کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا ہے۔تفصیل کے مطابق چوک منڈا کا رہائشی 45سالہ محبوب احمدکی بیٹی کی شادی اس کے بھائی منظور احمد کے بیٹے ارشد سے ہوئی تھی جس کو ملنے کے لئے تھانہ مخدوم رشید کے علاقے چک نمبر7ایم آر آیا جہاں پر اس کے بھائی منظور احمد،بیٹے اکرم، مقبول کے ساتھ کسی بات پر تلخ کلامی ہوگئی ملزمان نے محبوب احمد کو چھریوں کے وار کرکے زدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے، واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو1122کی مدد سے زخمی محبوب احمد کو تشویشناک حالت میں رورل ہیلتھ سنٹر مخدوم رشید منتقل کیا گیا جہاں مقتول زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقع کے حوالے سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد ذمہ داران کے خلاف تفتیش شروع کردی ہے۔ تھانہ سٹی شجاع آباد کی حدود میں میں جونیئر پٹرولنگ آفیسر ابوذر کی لاش برآمد ہوئی ہے پولیس کی جانب سے واقع کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔تفصیل کے مطابق ابوذر پٹرولنگ آفیسر بستی داد کیمپ موٹروے پر تعینات تھا جو کہ ڈیوٹی کے بعد اپنی موٹرسائیکل پر شجاع کی طرف جا رہا تھا مگر راستے میں وہ پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا اس سلسلے میں پٹرولنگ آفیسر ضیاء شنواری کا کہنا ہے کہ ابوذر غفاری نے اسے بتایا کہ اس کی طبیعت ناساز ہے وہ علاج کے لئے جانا چاہتا ہے،پولیس کی جانب سے لاش کو قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -