بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں تیز‘ 4کروڑ یونٹس میں گڑ بڑ‘ 70کروڑ روپے جرمانہ

  بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں تیز‘ 4کروڑ یونٹس میں گڑ بڑ‘ 70کروڑ روپے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے وزارت توانائی کے احکامات کی روشنی میں جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم میں ایک سال کے(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

دوران چوری کی بجلی سے ایئرکنڈیشنرز استعمال کرنے والے 28ہزار620افراد کو پکڑلیا۔تقریباََ4کروڑیونٹس بجلی چوری کرنے پر 70کروڑروپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکوانجینئر طاہر محمود کی زیر نگرانی 28مئی2019ء سے میپکو ریجن کی 180سب ڈویڑنوں میں ایئرکنڈیشنرز استعمال کرنے والے صارفین کی میٹروں کی چیکنگ شروع کی گئی جس میں 7مئی2020ء تک ریجن بھر میں 28ہزار620بجلی چورپکڑے گئے۔ ان بجلی چوروں کو 3کروڑ94لاکھ70ہزار یونٹس چوری کرنے پر 69کروڑ87لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ میپکو ملتان سرکل میں 3543اے سی استعمال کرنے والے صارفین کو 69لاکھ17ہزاریونٹس چوری کرنے پر 14کروڑ18لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ ڈی جی خان سرکل میں 4500بجلی چوروں کو 52لاکھ29ہزار یونٹس چوری کرنے پر 7کروڑ40لاکھ روپے جرمانہ، وہاڑی سرکل میں 2719بجلی چوروں کو 36لاکھ یونٹس چوری کرنے پر 6کروڑ24لاکھ روپے جرمانہ، بہاولپور سرکل میں 2379صارفین کو 39لاکھ46ہزار یونٹس چوری کرنے پر 7کروڑ44لاکھ روپے جرمانہ، ساہیوال سرکل میں 3014بجلی چوروں کو 34لاکھ88ہزار یونٹس چوری کرنے پر 6کروڑ16لاکھ روپے جرمانہ، رحیم یار خان سرکل میں 4045صارفین کو 41لاکھ84ہزار یونٹس چوری کرنے پر 7کروڑروپے سے زائد جرمانہ عائد، مظفرگڑھ سرکل میں 4112بجلی چوروں کو 52لاکھ30ہزار یونٹس چوری کرنے پر 8کروڑ58لاکھ روپے جرمانہ، بہاولنگر سرکل میں 2375بجلی چوروں کو 24 لاکھ59ہزاریونٹس چوری کرنے پر 4کروڑ59لاکھ روپے اور خانیوال سرکل میں 3860افراد کو 44لاکھ10ہزار یونٹس چوری کرنے پر 8کروڑ15لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔
جرمانہ