وہاڑی: روزنامہ پاکستان کے سٹی رپورٹر حافظ غلام اللہ کی نمازجنازہ ادا‘ صحافیوں سیاسی‘ سماجی حلقوں کا ورثا سے اظہار تعزیت
وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)روزنامہ پاکستان کے سٹی رپورٹر سینئر صحافی،نائب صدر مرکزی انجمن تاجران حافظ غلام اللہ بریار طویل علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کرگئے(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)
مرحوم کافی عرصہ سے جگر کے عارضہ میں مبتلا تھے مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں ایم این اے طاہر اقبال چوہدری,صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی,سینئر نائب صدر میاں ساجد آصف,ضلعی صدر جماعت اسلامی سید جاوید حسین شاہ,سینئر صحافی مختار احمد بھٹی,صدر ایمراء ارسلان سلیم چوہدری,جنرل سیکرٹری شاہد پرویز چوہدری,انوار آفتاب لطیف,شاہد نیاز چوہدری,کاشف منور قریشی,عبدالطیف شاہد,عمران گوہر چوہدری,علی شیخ کھنہ,حافظ عبدالمالک,راو عبدالغفار,عظمان رانا،خالد مغل،حافظ عبداللہ ملک,راو محمد احمد خاں,اطہر حسین جٹ,ڈاکٹر محمد عرفان,چوہدری ساجد محمود ایڈوکیٹ سمیت کثیر تعداد میں شہری شریک ہوئے مرحوم کی نماز جنازہ معروف عالم دین قاری محمد طیب نے پڑھائی اس موقع پر مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں نماز جنازہ کے بعد ان کا جسد خاکی ان کے آبائی گاؤں چیچہ وطنی لے جایا گیا جہاں نماز جنازہ کے بعد انہیں سپرد خاک کردیا گیا مرحوم کی وفات پر شہر کے سیاسی و سماجی حلقوں صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی,جن سیکرٹری راو خلیل احمد,سینئر صحافی و بانی پریس کلب راو شہادت علی خان,میاں غلام رسول,علی شیخ کھنہ,رانا عدیل ارشد,سید سرفراز حیدر شاہ,محمد یوسف بھٹی,وحید احمد بھٹی,شاہد باو,بلال کمبوہ,آفتاب مجید و دیگر نے ان کے ورثاء سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعائیں کیں۔