میپکو: ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل انجینئر علی اکرم گجر کا انتقال‘ نمازجنازہ میں افسروں‘ ملازمین کی شرکت

میپکو: ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل انجینئر علی اکرم گجر کا انتقال‘ نمازجنازہ میں ...

  

ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی(میپکو) ملتان سرکل کے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل انجینئر علی اکرم گجر بقضائے الہیٰ (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

سے انتقال کرگئے۔ انہیں 13رمضان المبارک کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ ان کی نمازجنازہ گزشتہ روزساڑھے سات بجے صبح میپکوکالونی خانیوال روڈ میں اداکی گئی جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود، ڈائریکٹرجنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن نصر حیات میکن، جنرل منیجرز طارق محمود بٹر، سید خالد علی چشتی، چیف انجینئرز عبدالرحیم سومرو، رانا محمد ایوب، نوید انجم اقبال چیمہ، ڈائریکٹر ایچ آر ایم وقاص مسعود چغتائی، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز جمشید نیازی، ڈائریکٹر ایڈمن فرخ گھمن، ڈائریکٹرجنرل آئی ایس امتیاز رسول، ایڈیشنل ڈی جی میاں جاوید اقبال، سپریٹنڈنگ انجینئر ملتان سرکل میاں محمد انور، میپکو ہیڈ کوارٹر اور ملتان سرکل کے سینکڑوں افسران وملازمین نے شرکت کی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمودنے جہاں فانی سے کوچ کرنے والے انجینئر علی اکرم گجر کی خدمات کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد پیدا ہونے والا خلاء کبھی پْر نہیں ہوسکے گا۔ علی اکر م گجرکا شمار اعلیٰ اور قابل انجینئرز میں ہوتاتھا۔ میری دْعاہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر و جمیل دے۔

انتقال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -