علی پور: یوٹیلٹی سٹورز سے چینی‘ گھی نایاب‘ شہری خالی ہاتھ واپس
خیرپورسادات(نمائندہ پاکستان) علی پور، یوٹیلٹی سٹور پر چینی،گھی نایاب، سٹور3,3 گھنٹے بندرکھا جانے لگا تفصیلات کیمطابق۔ علی پور کلرکس بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک خدا بخش، مجاہد اقبال، منیر حسین، غلام اکبر ودیگرنے صحافیوں کو اپنے بیان میں بتایا کہ یوٹیلٹی سٹورز پر چینی، گھی وغیرہ دستیاب نہ ہونے کیوجہ سے شہری پریشانی میں مبتلا ہیں ۔جبکہ وفاق حکومت کی(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
طرف سے جاری کردہ حکم نامہ پر عملدرآمد بالکل نہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ انچارج سٹور 3,3 گھنٹے سٹور بند رکھتاہے۔ انہوں نے کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈی سی مظفرگڑھ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔