خیبر پختونخوا حکومت نے چھوٹی دکانیں اور مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کردیا

خیبر پختونخوا حکومت نے چھوٹی دکانیں اور مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کردیا

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے بھی صوبے بھر میں چھوٹی دکانیں اور مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کر دیا ہے، تاہم ضلعی ٹرانسپورٹ چلانے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر دکانیں دوبارہ سیل کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیراطلاعات اجمل وزیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں لاک ڈاؤن مرحلہ وار ختم کیا جا رہا ہے۔ ہفتہ کے روز سے تمام چھوٹی دکانیں اور مارکیٹیں کھول دی جائیں گی جو پانچ روز تک کھلیں گی۔مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ تعمیراتی شعبہ کے فیز دوئم میں سٹیل، پینٹ، المونیم ہارڈ ویئر، پی وی سی پائپ اور سینٹری کی دکانیں بھی کھول دی جائیں گی، تمام دکاندار ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔اجمل وزیر خان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں بڑے شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، شادی ہالز اور تقریبات والی جگہوں پر پابندی برقرار رہے گی۔

اجمل وزیر

مزید :

صفحہ اول -