پاکستان میں کورونا سے 636 افراد جاں بحق، دنیا میں متاثرین کی تعداد 4 ملین سے بڑھ گئی

پاکستان میں کورونا سے 636 افراد جاں بحق، دنیا میں متاثرین کی تعداد 4 ملین سے ...
پاکستان میں کورونا سے 636 افراد جاں بحق، دنیا میں متاثرین کی تعداد 4 ملین سے بڑھ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد  میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔  ہفتہ  کے روز پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 28    ہزار 736  ہوگئی ، اس وبا کی وجہ سے اب تک پاکستان میں  636افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن  سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے 1262     کیسز سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے کیسز کی مجموعی تعداد 28   ہزار 736   ہوگئی ہے۔ ایک دن کے دوران پاکستان میں کورونا کے  سبب 18  افراد جان کی بازی ہارے ہیں جس کی وجہ سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد  636   ہوگئی ہے۔ پاکستان میں 7  ہزار  809    افراد اب تک کورونا کی وبا سے صحتیاب ہوچکے ہیں ۔    ایک دن کے دوران پاکستان بھر میں 12    ہزار 982    لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں اب تک ہونے والے ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 70   ہزار 25  ہوگئی ہے۔

صوبوں کی صورتحال

پاکستان میں ایک بار پھر صوبہ  سندھ  کورونا کے سب سے زیادہ مثبت کیسز کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ سندھ میں اب تک  10  ہزار 771   لوگوں میں کورونا کی تشخیص ہوچکی ہے جبکہ  پنجاب کورونا کے مثبت کیسز کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر ہے ۔پنجاب  میں اب تک  10 ہزار 471  لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔  خیبر پختونخوا میں کورونا کے  4  ہزار 509   ، بلوچستان میں ایک ہزار 876    ، اسلام آباد میں  609 ،  گلگت بلتستان میں  421   اور آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 79  کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

عالمی صورتحال

کورونا کی وبا اب تک دنیا کے ہر کونے تک پھیل چکی ہے ، کوئی ملک ایسا نہیں جو اس وبا سے محفوظ رہا ہو۔ دنیا بھر میں اب تک کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد    40     لاکھ 72       ہزار 602     ہوچکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 78      ہزار 684       ہوگئی ہے۔ اب تک دنیا بھر میں  14   لاکھ   16      ہزار  252      افراد کورونا کی وبا سے جان چھڑانے میں کامیاب رہے ہیں۔

سب سے متاثرہ ممالک

دنیا میں کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ ہوا ہے جہاں   13   لاکھ    35      ہزار 238     افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ سپین میں 2 لاکھ  62   ہزار 783   ، اٹلی میں 2 لاکھ  18    ہزار 268  ، برطانیہ میں  2 لاکھ  15    ہزار  260  ،    روس میں 1 لاکھ  98  ہزار  676 ، فرانس میں ایک لاکھ 76     ہزار  79   ، جرمنی میں ایک لاکھ  71     ہزار 21  ، ترکی میں ایک لاکھ 37   ہزار  115  ، برازیل میں ایک لاکھ   48   ہزار 670     اور ایران میں  1 لاکھ   6    ہزار 220     افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سب سے زیادہ ہلاکتیں

کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی امریکہ میں ہوئی ہیں جہاں اس وبا کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد   79     ہزار 335      تک پہنچ گئی ہے۔  برطانیہ میں  31   ہزار  587  ،  اٹلی میں کورونا کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد  30   ہزار 395،سپین میں  26  ہزار 478  ، فرانس میں  26  ہزار  230  افراد کورونا کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔