آج کن شہروں میں بارش کاامکان ہے؟

آج کن شہروں میں بارش کاامکان ہے؟
آج کن شہروں میں بارش کاامکان ہے؟

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات کے مطابق آج بروز ہفتہ  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہیگا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخواہ،کشمیر ،گلگت بلتستان، اسلام آباد اور خطۂ پوٹھوہار میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ صوبہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہیگا۔ تاہم خطۂ پوٹھوہار( راولپنڈی ، جہلم، چکول، اٹک ، مری ) ، سرگودھا، میانوالی ، بھکر، لیہ ، جھنگ، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور لاہورمیں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

خیبر پخونخواہمیں بھی  بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا۔ تاہم مانسہرہ، بٹاگرام، بشام، شانگلہ، چترال ، دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کرم ، پشاور، مردان ، کوہاٹ اور بنوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بھی  تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں آج موسم خشک رہنے کاامکان ہے۔

مزید :

ماحولیات -