کویت نے بھی ملک بھر میں کرفیو کا اعلان کردیا مگر کتناعرصہ ؟ 14 دن نہیں بلکہ۔۔۔

کویت نے بھی ملک بھر میں کرفیو کا اعلان کردیا مگر کتناعرصہ ؟ 14 دن نہیں بلکہ۔۔۔
کویت نے بھی ملک بھر میں کرفیو کا اعلان کردیا مگر کتناعرصہ ؟ 14 دن نہیں بلکہ۔۔۔

  

کویت(ویب ڈیسک) عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات کے پیش نظر حکومت نے ملک میں 20 روزہ مکمل کرفیو کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے۔ہم نیوز کے مطابق کویتی وزیر اطلاعات نے اعلان کیا ہے کہ دس مئی کی شام چار بجے سے 30 مئی تک ملک میں مکمل کرفیو ہو گا۔وزیر اطلاعات نے اس ضمن میں واضح کیا ہے کہ کرفیو کے نفاذ کا فیصلہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

کویت کے وزیر اطلاعات نے عوام الناس سے کہا ہے کہ وہ گھروں پہ رہیں تاکہ وائرس کے پھیلنے کے امکانات کم سے کم ہوں۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق کویت کے وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ کرفیو سے متعلق مزید اعلانات جلد کیے جائیں گے۔کویت میں کورونا وائرس سےاب تک سات ہزار208 افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ 47 افراد کی اموات ہو چکی ہیں۔

کویت نے 20 اپریل سے ملک بھر میں 16 گھنٹے کے کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔اس دورانیے میں اضافہ بھی کیا گیا تھا تاہم اس دوران شام میں چار بجے سے شب آٹھ بجے تک کے درمیانی عرصے میں کچھ محکموں و اداروں کو کام کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

مزید :

عرب دنیا -