ملازمین میں کورونا کی تصدیق،اسلام آباد کےپوش ایریا میں ریسٹورنٹ ،بیکری اور سپر مارکیٹ سیل لیکن وائرس پہنچا کیسے؟ پریشان کن خبر

ملازمین میں کورونا کی تصدیق،اسلام آباد کےپوش ایریا میں ریسٹورنٹ ،بیکری ...
ملازمین میں کورونا کی تصدیق،اسلام آباد کےپوش ایریا میں ریسٹورنٹ ،بیکری اور سپر مارکیٹ سیل لیکن وائرس پہنچا کیسے؟ پریشان کن خبر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کے متمول علاقے ایف سیون میں ایک سپر مارکیٹ، ریسٹورنٹ اور بیکری کے کچھ ملازمین میں کورونا وائرس کی موجودگی کے بعدمارکیٹ اور بیکری دونوں کو سیل کردیا گیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ضلعی ہیلتھ آفیسر زعیم ضیا نے بتایا ہے کہ کابل ریسٹورنٹ ، گورمے  بیکری اور حاتم سپر مارکیٹ میں کام کرنے والے کچھ ملازمین میں کوروناوائرس کی تصدیق ہونے کے بعد ان کو سیل کردیا گیاہے۔

ضلعی ہیلتھ آفیسر کے مطابق ان افرادمیں کورونا وائرس  قریب ہی موجود ایک مسجد سے منتقل ہوا۔ انہوں نے کہا اسی مسجد کے امام کے اہلخانہ میں بھی دو ہفتہ قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

چند دن قبل بٹگرام میں ایک بزرگ شخص کاانتقال ہوا اور وہیں ان کی تدفین ہوئی تھی ان کے کورونا کے ٹیسٹ کی رپورٹ ان کے انتقال کے بعد آئی جس سے معلوم ہوا کہ ان میں بھی کورونا وائرس تھا جس کے بعد ان کے اہلخانہ کو ٹریس کیا گیا۔ اس شخص کا بیٹا ایف سیون کی اسی مسجد کاامام اور قریبی مدرسے کااستاد تھا۔ امام مسجد کے اہلخانہ کے بھی ٹیسٹ کیے گئے جن سے فیملی کے سات افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ مدرسہ اور مسجد کو فوری طور پر سیل کردیا گیا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -کورونا وائرس -