"اگر کسی نے پاکستان سے قرضہ لیا ہے تو وہ واپس کردے، یہ میری زندگی کا آخری مشن ہوگا کہ۔۔۔" جاوید میانداد نے حیران کن اعلان کردیا

"اگر کسی نے پاکستان سے قرضہ لیا ہے تو وہ واپس کردے، یہ میری زندگی کا آخری مشن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک) سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے عظیم بیٹسمین جاوید میانداد نے پاکستان کا غیر ملکی قرض اتارنے کا بیڑا اٹھا لیا۔جاوید میانداد نے سوشل میڈیا پر بڑا اعلان کرتے ہوئے آئی ایم ایف کا قرضہ اتار کر پاکستان کا بوجھ اتارنے کا عزم ظاہر کر دیا،ان کا کہنا ہے کہ قومی بینک میں ذاتی اکاؤنٹ کھلواؤں گا،ہر پاکستانی ماہانہ بنیاد پر اکاؤنٹ میں حسب توفیق رقم جمع کرائے،بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی اکاؤنٹ میں رقم جمع کراکر اپنا کردار ادا کریں،ہر ماہ کچھ نہ کچھ رقم اکاؤنٹ میں ڈالتے رہیں،جمع ہونے والی رقم سے ہر ماہ قرضہ اتارا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ قرض اتارے بغیرپاکستان اپنے پیروں پر کھڑا نہیں ہوسکتا،قرضہ پاکستان پر ایک بوجھ ہے، ہر پیدا ہونے والا پاکستانی بچہ ڈھائی لاکھ روپے کا مقروض ہوتا ہے،ایسا نہ ہو کہ قرض کے سبب پاکستان سے ایٹمی پروگرام پر سودے بازی کی جائے،اگر کسی نے پاکستان سے قرضہ لیا ہے تو وہ واپس کردے،پاکستان کا قرضہ اتارنا میری زندگی کا آخری مشن ہوگا، پاکستان کا قرضہ اتار کر چھکا لگانا چاہتا ہوں۔

مزید :

کھیل -