فیصل آباد: غلام محمد آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو مارے گئے

فیصل آباد: غلام محمد آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو مارے گئے
فیصل آباد: غلام محمد آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو مارے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیصل آباد میں تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوئوں کیساتھ مبینہ مقابلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں 4 ڈاکو مارے گئے۔
تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں ڈولفن فورس کا 2 موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈاکوئوں کا پولیس کیساتھ مقابلہ ہوا، مبینہ چاروں ڈاکو مختلف علاقوں میں لوٹ مار کر کے جا رہے تھے جنہیں ڈولفن فورس نے روکا تو فائرنگ شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں چاروں ڈاکو مارے گئے۔سی پی او سہیل چوہدری کا کہنا ہے ڈاکوئوں سے اسلحہ نقدی اور موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔