دبئی میں پھنسے افراد کو ٹکٹ دلانے کیلئے وزراء اور مشیروں کے سفارتی عملے پر دباو¿ کا انکشاف، تہلکہ خیز خبرآگئی

دبئی میں پھنسے افراد کو ٹکٹ دلانے کیلئے وزراء اور مشیروں کے سفارتی عملے پر ...
دبئی میں پھنسے افراد کو ٹکٹ دلانے کیلئے وزراء اور مشیروں کے سفارتی عملے پر دباو¿ کا انکشاف، تہلکہ خیز خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں پھنسے افراد کے انخلاءکے ٹکٹ کیلئے پاکستانی سفارتی عملے پر دباؤ وزراءاور مشیروں کا دباؤ بڑھ گیا۔اطلاعات کے مطابق وزراءاور مشیروں نے اپنے عزیزوں اور جاننے والوں کیلئے سفارتی عملے سے سفارشوں کی بھرمار کردی۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے بھی پاکستان قونصل خانے دبئی کو خط لکھ دیا اور کہا کہ دبئی میں پھنسے ان کے حلقے کے 50 سے زائد افراد کو وطن واپسی کے فوری ٹکٹ دیے جائیں۔سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر دبئی میں پھنسے اپنے پاکستانی رفقاءکو مفت ٹکٹس دینے کی فرمائش بھی کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں بین الاقوامی پروازیں بند ہیں جبکہ یو اے ای نے بھی اپنی فضائی حدود اور فلائٹ آپریشن بند کررکھا ہے تاہم حکومت پاکستان اور یو اے ای حکومت کے تعاون سے وہاں پھنسے ہزاروں پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے خصوصی فلائٹ آپریشن چلایا جارہا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -