جونیئرزرداری بتائیں کہ راشن کی تقسیم کا پیسہ کہاں گیا،وزیرمواصلات مرادسعید

جونیئرزرداری بتائیں کہ راشن کی تقسیم کا پیسہ کہاں گیا،وزیرمواصلات مرادسعید
جونیئرزرداری بتائیں کہ راشن کی تقسیم کا پیسہ کہاں گیا،وزیرمواصلات مرادسعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ جونیئرزرداری بتائیں کہ راشن کی تقسیم کا پیسہ کہاں گیا، خدارایہ پیسہ جعلی اکاﺅنٹس کیلئے نہیں بلکہ عوام کیلئے ہے،عوام سڑکوں پراحتجاج اورراشن کے پیسے کاحساب مانگ رہی ہے۔


وزیر مواصلات مراد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ پرچی پرآنے والے فرزندزرداری پھرپرچی لہراکرکنفیوژن پھیلانے آگئے،ایک کروڑ20لاکھ خاندانوں کو12ہزارفی خاندان وفاق نے دیئے۔


مراد سعید نے کہاہے کہ جونیئرزرداری بتائیں کہ راشن کی تقسیم کا پیسہ کہاں گیا، خدارایہ پیسہ جعلی اکاﺅنٹس کیلئے نہیں بلکہ عوام کیلئے ہے،عوام سڑکوں پراحتجاج اورراشن کے پیسے کاحساب مانگ رہی ہے۔