سیشن کورٹ لاہور،فاروق یوسف گھرکی کےخلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے20 مئی تک ملتوی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیشن کورٹ نے انتخابی مہم میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فاروق یوسف گھرکی کےخلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے20 مئی تک ملتوی کردی اور فاروق یوسف گھرکی سے جواب طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ لاہورمیں رہنما پیپلزپارٹی فاروق یوسف گھرکی کے خلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزارکی جانب سے موقف اختیار کیاکہ فاروق یوسف نے اپنی انتخابی مہم میں ضابطہ اخلاق سے ہٹ کر مہم چلائی ،عدالت نے کورونا کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے20 مئی تک ملتوی کردی اورفاروق یوسف گھرکی سے جواب طلب کرلیا۔