سپریم کورٹ ،عدالتی بنچزکاروسٹر جاری،8 بنچ تشکیل دے دیئے گئے

سپریم کورٹ ،عدالتی بنچزکاروسٹر جاری،8 بنچ تشکیل دے دیئے گئے
سپریم کورٹ ،عدالتی بنچزکاروسٹر جاری،8 بنچ تشکیل دے دیئے گئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں عدالتی بنچزکاروسٹر جاری کردیا گیا،11 مئی سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتہ کیلئے 8 بنچ تشکیل دے دیئے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں 3 ،لاہور رجسٹری میں 3 اورکراچی رجسٹری میں 2 بنچ سماعت کریں گے ،بنچ ون چیف جسٹس گلزاراحمد،قاضی امین احمد خان پر مشتمل ہے،بنچ دو جسٹس مشیر عالم اور جسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل ہے ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جسٹس مظہر عالم میاں خیل بنچ تین میں شامل ہیں جبکہ منظور ملک اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل بنچ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریگا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -