بلوچستان میں شاپنگ مالز اور مارکیٹ صبح3 سے شام5بجے تک کھولنے کی اجازت

بلوچستان میں شاپنگ مالز اور مارکیٹ صبح3 سے شام5بجے تک کھولنے کی اجازت

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان میں شاپنگ مالز اور مارکیٹ صبح3 سے شام5بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی گئی ،آٹوپارٹس اور ہیرکٹنگ سلیون کی دکانیں بھی صبح3سے شام 5بجے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان نے کہاہے کہ 5بجے کے بعد کاروبار کھولنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی ،تندور،ڈیری اور میڈیکل سٹورز 24گھنٹے کھلے رہیں گے،ریسٹورنٹ اور ہوٹلز کو صرف ہوم ڈیلیوری کی اجازت ہوگی۔ محکمہ داخلہ بلوچستان نے کہاکہ لاک ڈاون میں نرمی کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کیاجائےگا،شاپنگ مالز اور مارکیٹوں میں صارفین کیلئے ماسک لازمی قراردیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ صارفین کو بغیر ماسک دکانوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی،دکانوں میں ایک وقت4سے زائد افراد کے داخلے پر بھی پابندی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -