دوسری شادی کی خبروں پر گلوکارہ صنم ماروی نے بھی خاموشی توڑ دی، واضح اعلان کردیا

دوسری شادی کی خبروں پر گلوکارہ صنم ماروی نے بھی خاموشی توڑ دی، واضح اعلان ...
دوسری شادی کی خبروں پر گلوکارہ صنم ماروی نے بھی خاموشی توڑ دی، واضح اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور  (ویب ڈیسک) گلوکارہ صنم ماروی دوسری شادی کے بارے میں افواہوں پر برہم ہوگئیں اور سختی سے تردید کر دی۔

روزنامہ دنیا کے مطابق  صنم ماروی نے   کہا کہ دوسری شادی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، اس حوالے سے صرف پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ گلوکارہ نے اپنے سابق شوہر حامد علی بہلول اور ان کے خاندان کو خبردار کیا کہ ان کی زندگی میں پہلے ہی بہت مسائل ہیں اور انہیں مزید نہ الجھائیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی میری دوسری شادی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، جو کچھ بھی میری زندگی میں ہوگا وہ میڈیا کو ضرور پتا چل جائیگا۔

مزید :

تفریح -