مجھے نہیں لگتا شہبازشریف لندن جا سکتے ہیں ،شیخ رشید

مجھے نہیں لگتا شہبازشریف لندن جا سکتے ہیں ،شیخ رشید
مجھے نہیں لگتا شہبازشریف لندن جا سکتے ہیں ،شیخ رشید

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ مجھے نہیں لگتا شہبازشریف لندن جا سکتے ہیں ،ٹارزن کی واپسی کو کوئی نہیں روک سکتا،ٹارزن کی واپسی ہو گی وہ وکٹ کی دونوں طرف کھیلے گا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاکہ رواں ماہ ریلوے کو 5 ارب روپے کا نقصان ہوا،امید ہے عید سے پہلے ٹرینیں چلانے میں کامیاب ہو جائیں گے،10مئی سے ٹرینیں چلانے پر وفاق نے ساتھ دیا ہے،پوری کوشش تھی 10مئی تک ٹرینیں چلائیں ،صوبوں نے ساتھ نہیں دیا،

انہوں نے کہاکہ شہبازشریف اپنے کاغذ لندن بھول آئے ہیں ، مجھے نہیں لگتا شہبازشریف لندن جا سکتے ہیں ،ٹارزن کی واپسی کو کوئی نہیں روک سکتا،ٹارزن کی واپسی ہو گی وہ وکٹ کی دونوں طرف کھیلے گا،وفاقی وزیر نے کہاکہ کورونا کے بعد ورلڈ آرڈربدلتا دیکھ رہا ہوں،چودھری ہمارے بھائی ہیں مجھے نہیں لگتا کچھ ہوگا۔

شیخ رشید نے مزید کہاکہ شوگر ملز کی رپورٹ آنے پر وزیراعظم ایکشن لیں گے ،دونوں طرف سے لوگوں کو نیب کی زد میں آتادیکھ رہاہوں،ایکشن ہمارے مجبوری ہے عمران خان نے عوام سے وعدہ کیا ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -