عثمان بزدار بھی عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے، وزرا کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

عثمان بزدار بھی عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے، وزرا کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا ...
عثمان بزدار بھی عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے، وزرا کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

  

لاہو ر(ویب ڈیسک) وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی وزراءسے ان کی کارکردگی کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔صوبائی وزراءکو وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے محکموں کی کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ تیار کرنے سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی جانب سے وزراءکو پالیسی ریفارمز اور اہم اقدامات پر پیش رفت پر کارکردگی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ محکمے ترقیاتی پروگرام پر عمل درآمد کے حوالے سے بھی معلومات فراہم کریں گے، آٹومیشن اور آن لائن سروس ڈلیوری پر پیش رفت کی بھی رپورٹ دیں گے۔عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے کہ رپورٹ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور کاروبار میں آسانیوں کے لیے اقدامات کی تفصیلات دی جائیں گی۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی جانب سے وزراءسے موجودہ قانون سازی میں ترامیم اور نئی قانون سازی سے متعلق بھی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ صوبائی وزراءکفایت شعاری کے اقدامات کی بھی رپورٹ پیش کریں گے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے مطابق وزراءکی کارکردگی رپورٹ عوام کے سامنے پیش کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -