چین اور روس ملکر یہ کام کررہے ہیں، امریکاالزامات وسیع کرنے لگا

چین اور روس ملکر یہ کام کررہے ہیں، امریکاالزامات وسیع کرنے لگا
چین اور روس ملکر یہ کام کررہے ہیں، امریکاالزامات وسیع کرنے لگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا کورونا وائرس کے حوالے سے اپنے الزامات وسیع کرنے لگا، چین کے بعد روس پر بھی وبا کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنے الزام لگادیا۔امریکا کا دعویٰ ہے کہ  چین اور روس نے کورونا وائرس کی وبا کے بارے میں غلط بیانیے پھیلانے کے لیے تعاون کیا ہے اور بیجنگ ماسکو کی بنائی گئی تکنیک کو اپنا رہا ہے۔ اور دونوں ملکر یہ کام کررہے ہیں۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق خارجی پروپیگنڈا پر نظر رکھنے والے امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے گلوبل انگیجمنٹ سینٹر کے کوآرڈینیٹر لیا گیبریل نے کہا کہ ’کورونا وائرس بحران سے پہلے ہی ہم نے پروپیگنڈا کے دائرے میں روس اور چین کے درمیان ایک خاص سطح کی ہم آہنگی دیکھی تھی‘۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘تاہم اس وبائی بیماری کے ساتھ تعاون میں تیزی آئی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ‘ہم اس تبدیلی کو ان دو ممالک کے درمیان عملیت پسندی کے طور پر دیکھتے ہیں جو کورونا وبا کے بارے میں عوامی فہم کو اپنے مقاصد کے حساب سے تشکیل دینا چاہتے ہیں‘۔

گبیریل کی یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ٹرمپ اور پومپیو متعدد بار چین پر الزامات لگا چکے ہیں کہ بیجنگ نے کورونا کا پھیلاو روکنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے۔ یہی نہیں بلکہ امریکہ اس وائرس کو چینی وائرس قراردے چکا ہے جبکہ امریکی صدر اس وائرس کے ووہان میں موجود لیبارٹری سے پھیلاو کے شواہد دیکھنے کا بھی دعویٰ کرچکے ہیں۔ 

چین امریکہ کے ان تمام الزامات کی تردید کرتا ہے اور اس پر سخت ردعمل دے چکا ہے۔

گزشتہ روز ایک جرمن خفیہ ادارے کی رپورٹ بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں کہا گیا کہ امریکا اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کیلئے چین پر الزامات لگا رہا ہے۔