ان 3 ادویات کا مرکب بنائیں اور سات دن میں نتائج حاصل کریں، کورونا کے علاج کیلئے ایک اور بڑا دعویٰ سامنے آگیا

ان 3 ادویات کا مرکب بنائیں اور سات دن میں نتائج حاصل کریں، کورونا کے علاج ...
ان 3 ادویات کا مرکب بنائیں اور سات دن میں نتائج حاصل کریں، کورونا کے علاج کیلئے ایک اور بڑا دعویٰ سامنے آگیا

  

ہانگ کانگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہانگ کانگ میں محققین نے ایک ریسرچ کے دوران پتہ لگایا ہے کہ تین ادویات کا مرکب بنا کر استعمال کیا جائے تو یہ کورونا وائرس کے مریضوں کو جلد صحتیاب کرسکتا ہے۔لانسیٹ جریدے میں چھپنے والی ہانگ کانگ یونیورسٹی کی ریسرچ کے مطابق تین اینٹی وائرل ادویات کا مرکب سات دنوں میں کورونا وائرس کے مریض کو صحتیاب کرسکتا ہے اور دیگر ادویات سے دگنا نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

یونیورسٹی ریسرچ میں اس دوا کو امید قراردیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لوپیناویر(lopinavir)ریٹوناویر(ritonavir) اور ریباویرین(ribavirin) کا مرکب بنا کر استعمال کیاجائے تویہ وائرس کا پھیلاو روکنے، اس کی علامات ختم کرنے اور جلد صحتیاب ہونے میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے اور یہ  زیادہ محفوظ اور زیادہ موثر بھی ہے۔

تحقیق کے مطابق ہانگ کانگ کے چھ مختلف ہسپتالوں میں ایک سو ستائیس مریضوں کو یہ ادویات دی گئیں اور ان کے نتائج سامنے آنے کے بعد ان ادویات کو تجویز کیاجارہاہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھرمیں ابھی کورونا وائرس کی کوئی بھی ایسی دوا یا ویکسین سامنے نہیں آسکی جسے عالمی ادارہ صحت نے اس مرض سے نجات کیلیے حتمی قرار دیا ہو۔ اس مرض پر قابو پانے کیلئے دنیا بھرمیں تجربات اور تحقیقات جاری ہیں اور انہی آزمائشوں کے دوران سامنے آنے والے نتائج کو مریضوں کی جان بچانے کیلئے شیئر کیاجارہاہے۔ تاہم ایسی تمام ادویات ڈاکٹرز کے مشورے سے ہی استعمال کی جاتی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -تعلیم و صحت -کورونا وائرس -