”سلیم ملک کا 20 سال پرانا باب کھولنے سے سوائے۔۔۔“ پی سی بی کے سابق چیئرمین نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی سوچ میں پڑ جائے

”سلیم ملک کا 20 سال پرانا باب کھولنے سے سوائے۔۔۔“ پی سی بی کے سابق چیئرمین نے ...
”سلیم ملک کا 20 سال پرانا باب کھولنے سے سوائے۔۔۔“ پی سی بی کے سابق چیئرمین نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی سوچ میں پڑ جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) توقیر ضیاءنے کہا ہے کہ جسٹس قیوم کی رپورٹ جامع نہیں، لیکن پھر بھی انہوں نے جن سزاؤں کی سفارشات کیں ہم نے ان پر مکمل عمل کیا، اب سلیم ملک کا20 سال پرانا باب کھولنے سے سوائے ملک کی بدنامی کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو لنک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کے سابق چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) توقیر ضیاءنے کہا کہ جسٹس قیوم کی مشتاق احمد کے حوالے سے ایک سپلیمنٹری رپورٹ آنا تھی جو آج تک نہیں آئی، یہ غلط ہے کہ ہم نے رپورٹ دبا لی تھی، میں وسیم اکرم کو دوبارہ کپتان نہیں بنانا چاہتا تھا اور اس حوالے سے جب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے پوچھا تو انہوں نے بھی منع کر دیا تھا۔
توقیرضیاءنے کہا کہ سلیم ملک جذبات میں آ کر ایسی باتیں کررہے ہیں، ان کا طریقہ کار درست نہیں، وہ حلف اٹھا کر تمام شواہد سب کے سامنے لائیں ورنہ چپ ہو جائیں، انہوں نے کہا کہ کرکٹ کرپشن میں سزائیں پانے والے سب پیسہ کما رہے ہیں تو سلیم ملک کو بھی پرائیوٹ طورپر اکیڈمی چلانے یا کچھ اور کرنے کی اجازت دینی چاہیے۔

مزید :

کھیل -