وہ ملک جہاں کورونا وائرس کے باوجود فٹ بال لیگ شروع کر دی گئی، سب سے حیران کن خبر آ گئی

وہ ملک جہاں کورونا وائرس کے باوجود فٹ بال لیگ شروع کر دی گئی، سب سے حیران کن ...
وہ ملک جہاں کورونا وائرس کے باوجود فٹ بال لیگ شروع کر دی گئی، سب سے حیران کن خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منسک (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والی موذی وباءکورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں لیکن حیران کن طور پر بیلاروس ویمن چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث بیلاروس میں فٹ بال لیگ دو ہفتے تک معطل رہی لیکن گزشتہ ہفتے انتظامیہ نے ویمنز فٹ بال لیگ کا آغاز کر دیا اور اس سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں منسک ایف سی نے ڈی نیپر موگلی لیو کو 0-10 سے شکست بھی دی۔
بیلاروس فٹ بال ٹیم کی سٹار کھلاڑی خارلانوا کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں فٹ بال نہیں کھیلی جارہی اور ان حالات میں میچز کا انعقاد ہونا بھی نہیں چاہیے لیکن دوسری جانب منسک فٹ بال ایسوسی ایشن کے چیئرمین ائیگور شلوئےڈا نے کہا کہ کورونا وائرس کیسز میں بہتری کے بعد ہی حکومت نے میچز کی اجازت دی ہے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بیلاروس میں اب تک کورونا وائرس کے 21,101 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ اس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 121 ہے اور شائد یہی وجہ ہے کہ اتنی کم ہلاکتوں کی وجہ سے ہی فٹ بال لیگ کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -