برطانیہ میں کورونا وائرس کا کم عمر ترین مریض انتقال کرگیا، بچے کی عمر کتنی تھی؟ افسوسناک خبرآگئی

برطانیہ میں کورونا وائرس کا کم عمر ترین مریض انتقال کرگیا، بچے کی عمر کتنی ...
برطانیہ میں کورونا وائرس کا کم عمر ترین مریض انتقال کرگیا، بچے کی عمر کتنی تھی؟ افسوسناک خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا کے بعد برطانیہ دنیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہونے والا ملک بن چکا ہے جہاں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بتیس ہزار تک پہنچ چکی ہےجو کہ امریکہ کے بعد سب سے زیادہ ہے۔جبکہ متاثرین کی مجموعی تعداد دولاکھ گیارہ ہزار ہوچکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا کاشکار ہونے والوں میں جہاں بزرگ اور نوجوان شامل ہیں وہی معصوم بچے بھی اس موذی مرض کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔ برطانوی محکمہ صحت کے مطابق ڈیڑھ ماہ کا ایک بچہ بھی آج کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرگیا ہے۔ یہ بچہ برطانیہ بھرمیں کورونا سے متاثر ہونے والا سب سے کم عمر مریض تھا۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کی بدترین صورتحال کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہوچکے ہیں، وزیراعظم بورس جانسن لاک ڈاون کے حوالے سے کل اہم فیصلے کرنے والے ہیں جن میں چودہ دنوں تک انفرادی قرنطینہ سمیت مختلف اقدامات زیر غور ہیں۔

دوسری جانب بی بی سی نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا ہے کہ برطانیہ کی حکومت کچھ دیر میں اعلان کرے گی کہ لوگ اگر گھر سے کام نہیں کر سکتے، تو وہ اپنے کام کی جگہوں پر پیدل یا سائیکل پر جائیں تاکہ لاک ڈاؤن اٹھائے جانے پر پبلک ٹرانسپورٹ کو دباؤ سے محفوظ رکھا جا سکے۔

بی بی سی کو معلوم ہوا ہے کہ وزیرِ ٹرانسپورٹ گرانٹ شیپس سفر کے لیے زیادہ فعال ذرائع استعمال کرنے کے لیے لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

انگلینڈ کے مقامی حکام کو ممکنہ طور پر اضافی فنڈنگ فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اس مقصد کے لیے سڑکوں میں تبدیلی لا سکیں۔

سائیکل چلانے اور پیدل چلنے سے متعلق معاملات برطانیہ کی خود مختار اقوام سنبھالتی ہیں۔ مثال کے طور پر ویلز میں ان دونوں سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے 2013 سے قانون موجود ہے۔