سعید غنی نے اے آر وائی نیوز کے خلاف انتہائی شرمناک ٹرینڈ شروع کردیا

سعید غنی نے اے آر وائی نیوز کے خلاف انتہائی شرمناک ٹرینڈ شروع کردیا
سعید غنی نے اے آر وائی نیوز کے خلاف انتہائی شرمناک ٹرینڈ شروع کردیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی جانب سے اے آر وائی نیوز کے خلاف 2 روز سے مہم جاری ہے ۔ جمعہ سے شروع ہونے والی مہم ہفتہ کو نامناسب الفاظ اور ٹرینڈز کی شکل اختیار کرگئی ہے۔

سعید غنی کو عمومی طور پر سلجھے ہوئے انداز میں دھیمے لہجے میں بات کرنے والا سیاستدان سمجھا جاتا ہے لیکن ان کی جانب سے اے آر وائی نیوز کے خلاف مہم کے الفاظ اخلاقی طور پر درست قرار نہیں دیے جاسکتے۔

ٹوئٹر پر سعید غنی کی قیادت میں شروع ہونے والا ٹرینڈ " لعنت اے آر وائی" ٹاپ پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

ٹوئٹر پر اکثر سیاسی جماعتیں انتہائی غلیظ الفاظ یا گالیوں پر مبنی  ہیش ٹیگز ایک دوسرے کے خلاف بناتی رہتی ہیں لیکن مین سٹریم سیاستدان ان اخلاق سے گرے ہوئے ہیش ٹیگز کا حصہ نہیں بنتے اور نہ ہی انہیں اپنے ٹویٹ میں استعمال کرتے ہیں بلکہ یہ کام سیاسی جماعتوں کے میڈیا سیل سرانجام دیتے ہیں۔

اے آر وائی کے خلاف سوشل میڈیا مہم کی قیادت علی الاعلان سعید غنی کر رہے ہیں اور کسی ٹرول کی طرح بڑھ چھڑ کر " لعنت اے آر وائی" کے ہیش ٹیگ کا بھی بھرپور استعمال کر رہے ہیں جو واقعی حیران کن ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -