تھوک یا پسینہ لگائے بغیر گیند چمکائی جا سکے گی مگر کیسے؟ آسٹریلوی کمپنی ”کوکا بورا“ میدان میں آ گئی

تھوک یا پسینہ لگائے بغیر گیند چمکائی جا سکے گی مگر کیسے؟ آسٹریلوی کمپنی ...
تھوک یا پسینہ لگائے بغیر گیند چمکائی جا سکے گی مگر کیسے؟ آسٹریلوی کمپنی ”کوکا بورا“ میدان میں آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرکٹ کی گیند بنانے والی آسٹریلوی کمپنی کوکابورا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر ایک ویکس کی تیار کر رہی ہے جس سے کھلاڑی بغیر تھوک یا پسینہ لگائے گیند کو چمکا سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چین سے پوری دنیا میں پھیلنے والی موذی وباءکورونا وائرس کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں رک چکی ہیں تاہم وائرس پر قابو پانے کے بعد دیگر کھیلوں کی طرح کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے بھی قوانین میں تبدیلیوں کی بات کی جا رہی ہے جس میں سب سے اہم بات تھوک اور پسینہ کے ذریعے گیند کو چمکانے پر پابندی عائد کرنا ہے۔
گزشتہ ہفتے آسٹریلیا انسٹیٹیوٹ آف سپورٹس کے رہنماءنے خطوط کے تحت کھیل کو دوبارہ شروع ہونے پر گیند پر تھوک یا پسینے سے رگڑنے کو واضح طور پر ممنوع قرار دیا تھا تاہم آسٹریلین کمپنی کوکابورا نے اس مشکل کا حل نکال لیا ہے اور ایک ایسی ویکس تیار کر رہی ہے جس سے گیند چمکائی جا سکے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کمپی کوکابورا ایک ایسی ویکس تیار کر رہی ہے جس سے کھلاڑیوں کو تھوک یا پسینے کا استعمال کئے بغیر گیند کو چمکانے کی اجازت مل سکتی ہے اور اس طرح کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خطرے کو بھی کم سے کم کیا جا سکتا ہے۔

مزید :

کھیل -