اناللہ وانا الیہ راجعون،ملک کے ممتاز بزرگ عالم دین انتقال کر گئے

اناللہ وانا الیہ راجعون،ملک کے ممتاز بزرگ عالم دین انتقال کر گئے
اناللہ وانا الیہ راجعون،ملک کے ممتاز بزرگ عالم دین انتقال کر گئے

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے راہنما،جامعہ محمد یہ گوجرانوالہ کے شیخ الحدیث والتفسیر، ممتاز عالم دین مفتی عبدالحمید ہزاروی مختصر علالت کے بعد وفا ت پاگئے،مفتی عبدالحمید ہزاروی کی نماز جنازہ آج رات10:30 جامعہ محمد یہ گوجرانوالہ میں ادا کی جائے گی،سینیٹر علامہ ساجد میر ،سینیٹر حافظ عبد الکریم،علامہ ابتسام الٰہی ظہیر،حافظ عبدالغفار روپڑی سمیت دیگر نے مفتی عبدالحمید ہزاروی کی وفات پر دلی رنج وغم کااظہارکیا اور ان کی دینی خدمات کو سراہا۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے راہنما،جامعہ محمد یہ گوجرانوالہ کے شیخ الحدیث والتفسیر، ممتازعالم دین مفتی عبدالحمید ہزاروی86برس کی عمرمیں وفات پاگئے(اناللہ وانا الیہ راجعون)مفتی عبدالحمید ہزاروی 66 سال جامعہ محمد یہ گوجرانوالہ میں تدریس کے فرائض انجام دے رہے تھے۔گزشتہ رات انہیں سینے میں تکلیف ہوئی اور مختصر علالت کے بعد اللہ کو پیارے ہو گئے،انہوں نے سوگواران میں 2بیٹے اور 8 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔وہ مولانا محمد اسماعیل سلفیؒ ، صوفی عبداللہؒ   کے ارادت مند تھے،دینی تعلیم اوڈانوالہ سے حاصل کی،انکے اساتذہ میں شیخ الحدیث حافظ محمد عبداللہ بڈھیمالویؒ پیر یعقوب قریشیؒ، مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانیؒؒ شامل تھے،ان کے معروف تلامذہ میں حافظ عبدالمنان نورپوی ؒ، ڈاکٹر فضل الہی،مولانا عبدالعزیز حنیفؒ، ڈاکٹر حافظ عبدالکریم، مولانا شریف چنگوانی، شیخ الحدیث حا فظ محمد شریف، شیخ الحدیث حافظ محمد امین، حافظ عبدالغفار روپڑی سمیت ہزاروں علماء سینکڑوں خطباء اور بیسیوں مشائخ شامل ہیں،اُن کی نماز جنازہ آج رات ساڑھے دس بجے جامعہ محمد یہ گوجرانوالہ میں ادا کی جائے گی ۔

مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ ساجد میر، سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم ،علامہ ابتسام الٰہی ظہیر ،حافظ عبد الغفار روپڑی،قاضٰ عبد القدیر خاموش سمیت دیگر نے  مفتی عبدالحمید ہزاروی کی وفات پر دلی رنج وغم کا اظہارکیا اور ان کی دینی خدمات کو سراہا۔مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے قائمقام ناظم اعلی مولانا نعیم بٹ، پنجاب کے امیر مولانا عبدالرشید حجازی، ناظم حافظ یونس آزاد نے بھی مرحوم کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -گوجرانوالہ -