’میں نے دلہن کو بتایا کہ دولہا کے بچے کی ماں بننے والی ہوں‘ خاتون کے ایک جملے نے شادی کی تقریب میں ہنگامہ برپا کردیا

’میں نے دلہن کو بتایا کہ دولہا کے بچے کی ماں بننے والی ہوں‘ خاتون کے ایک جملے ...
’میں نے دلہن کو بتایا کہ دولہا کے بچے کی ماں بننے والی ہوں‘ خاتون کے ایک جملے نے شادی کی تقریب میں ہنگامہ برپا کردیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک لڑکی نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کی دادی کے ہاتھوں استعمال ہو کر اس کی شادی تڑوانے کا ایسا انکشاف کیا ہے کہ دادی کی چال کے متعلق سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ دی مرر کے مطابق اس لڑکی نے بتایا ہے کہ ”میں اور میرا بوائے فرینڈ تین سال سے ڈیٹنگ کر رہے تھے۔ پھر ہماری علیحدگی ہو گئی۔ علیحدگی کے وقت میں حاملہ ہو چکی تھی اور میرے پیٹ میں پلنے والے بچے کی وجہ سے تعلق ختم ہونے کے باوجود میرا سابق بوائے فرینڈ مجھ سے فون پر بات کرتا رہتا تھا۔ پھر چند ہفتے بعد ہی اسے کسی اور لڑکی سے محبت ہو گئی اور دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔“

لڑکی نے سوشل میڈیاپوسٹ میں مزید بتایا کہ ”دن گزرتے گئے اور جب میں 5ماہ کی حاملہ تھی، ان دونوں کی شادی کا دن آ گیا۔ میرے سابق بوائے فرینڈ کی دادی کو اس کی دلہن پسند نہیں تھی۔ اگرچہ میری اور میرے سابق بوائے فرینڈ کی روز بات ہوتی تھی لیکن اس نے مجھے اپنی شادی کے متعلق کچھ نہیں بتایا۔ اس کے شادی کے بارے میں مجھے اس کی دادی نے بتایا اور کہا کہ تم شادی میں ضرور آنا۔ میں اس کے کہنے پر تقریب میں چلی گئی، چرچ میں شادی ہونے کے بعد میں گھر واپس جانے لگی تو اس کی دادی نے کہا کہ تم استقبالیہ کی تقریب میں بھی چلو گی۔ اگرچہ مجھے اچھا نہیں لگ رہا تھا لیکن دادی کے اصرار پر میں وہاں بھی چلی گئی۔“

لڑکی لکھتی ہے کہ ”میری کوئی منشاءنہیں تھی کہ میں ان کی شادی تڑواﺅں لیکن اس کی دادی یہی چاہتی تھی۔ مجھے معلوم نہیں تھا کہ اس نے اپنی دلہن سے یہ بات چھپا رکھی تھی کہ میں اس کے بچے کی ماں بننے والی ہوں لیکن اس کی دادی کو یہ بات معلوم تھی، چنانچہ وہ چاہتی تھی کہ کسی طرح تقریب میں میرے منہ سے یہ بات نکل جائے اور دلہن کو پتا چل جائے۔ یہ دادی کی چال تھی۔ وہ خود بھی دلہن کو یہ بات بتا سکتی تھی لیکن پھر اس کا پوتا اسے موردالزام ٹھہراتا اور ان کا رشتہ کھٹا پڑ جاتا۔ استقبالیہ کے دوران دولہا دلہن ہماری میز پر آئے۔ دلہن نے مجھے حاملہ ہونے کی مبارکباد دی اور میں نے اس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ”میں اور آپ دونوں مل کر اس بچے کی پرورش کریں گے۔“ یہ سن کر دلہن کو ایک جھٹکا لگا کہ یہ بچہ اس کے دولہا کا ہے۔ میری بات سنتے ہی وہ باہر کی طرف دوڑ پڑی۔ دوسری طرف سے دلہن کا باپ آ گیا اور اس نے ایک ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ اسی دوران میرے سابق بوائے فرینڈ کا بھائی آیا اور مجھے تیزی سے وہاں سے نکال کر لے گیا۔ بعد میں مجھے دادی سے ہی معلوم ہوا کہ دلہن نے طلاق لے لی ہے۔ اب ان کی طلاق کے بعد مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ میں کیا کروں۔کیا اسے اپنی زندگی میں واپس آنے دوں یااپنے راستے پر چلتی رہوں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -