کورونا وائرس سے متاثرہ بزرگ بے ہوش، جیسے ہی ہوش میں آیا پہلی بات کیا پوچھی؟ جان کر کسی کو بھی ہنسی آجائے

کورونا وائرس سے متاثرہ بزرگ بے ہوش، جیسے ہی ہوش میں آیا پہلی بات کیا پوچھی؟ ...
کورونا وائرس سے متاثرہ بزرگ بے ہوش، جیسے ہی ہوش میں آیا پہلی بات کیا پوچھی؟ جان کر کسی کو بھی ہنسی آجائے

  

ایڈنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) سکاٹ لینڈ میں کورونا وائرس کا ایک مریض کئی دن سے کوما میں تھا لیکن وہ جیسے ہی ہوش میں آیا، اس نے ڈاکٹروں سے ایسا سوال پوچھ لیا کہ سن کر ڈاکٹر بھی دنگ رہ گئے۔ دی مرر کے مطابق 63سالہ روز فین وِک نامی یہ شخص گزشتہ 6ہفتوں سے کورونا وائرس سے لڑ رہا تھا۔ وہ ایڈنبرا کے رائل انفرمیری ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں تھا۔ جب اسے وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا، دواﺅں کے ذریعے اسے بے ہوش کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق کئی دن بعد جب وہ اس کوما سے باہر آیا تو اس نے ڈاکٹروں سے پہلا سوال یہ پوچھا کہ ”اس کی فیورٹ فٹ بال ٹیم ہبرنیان کا سکور کیا ہے؟“روز فین وِک کی بہو سیوبھن کا کہنا تھا کہ ”ہم نے یہ چھ ہفتے انتہائی اذیت میں گزارے۔ وہ کوما میں تھے اور ہم مسلسل ان کی زندگی کی دعائیں کرتے رہے۔ ہمارا خیال تھاکہ وہ ہوش میں آ کر اپنی پوتی کے بارے میں پوچھیں گے جس سے وہ بہت محبت کرتے ہیں لیکن انہوں نے پہلا سوال اپنی پسندیدہ فٹ بال ٹیم کے متعلق کیا جس سے ہمیں پتا چلا کہ وہ سب سے زیادہ محبت فٹ بال سے اپنی پسندیدہ ٹیم سے کرتے ہیں۔ وہ اب صحت مند ہو کر گھر پہنچ چکے ہیں اور ان کے ہوش میں آنے کے بعد کیے گئے پہلے سوال پر ہم اب بھی ہنستے ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -کورونا وائرس -