وہ ملک جو پوری دنیا پر بازی لے گیا، 26 دن کورونا وائرس کا ایک بھی نیا کیس نہیں آیا

وہ ملک جو پوری دنیا پر بازی لے گیا، 26 دن کورونا وائرس کا ایک بھی نیا کیس نہیں ...
وہ ملک جو پوری دنیا پر بازی لے گیا، 26 دن کورونا وائرس کا ایک بھی نیا کیس نہیں آیا

  

تائپی(مانیٹرنگ ڈیسک) تائیوان نے کورونا وائرس کے خلاف ایسی شاندار فتح حاصل کر لی ہے کہ باقی دنیا کے لیے ایک مثال بن گیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 26دن سے تائیوان میں مقامی سطح کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا۔ اگرچہ ووہان میں وائرس پھیلنے کے بعد تائیوان سب سے پہلے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل تھا کیونکہ ووہان سے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں براہ راست لوگ تائیوان آتے جاتے تھے لیکن تائیوان کی حکومت نے ابتداءہی سے ایسے اقدامات کیے کہ وائرس کے پھیلاﺅ کے تمام راستے مسدود کر دیئے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے اگرچہ کورونا وائرس کو 30جنوری کو پبلک ہیلتھ ایمرجنسی ڈکلیئر کیا تھا لیکن تائیوان نے اس سے ایک ماہ پہلے31دسمبر 2019ءسے ہی کورونا وائرس کو روکنے کے لیے کڑے اقدامات شروع کر دیئے تھے۔ اس نے ووہان اور چین کے دیگر علاقوں سے آنے والے مسافروں کی کڑی چیکنگ شروع کر دی تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ لاک ڈاﺅن کرکے بڑے پیمانے پر ٹیسٹ شروع کیے گئے۔ اب تک تائیوان حکومت نے 66ہزار 460ٹیسٹ کیے ہیں جن میں سے 65ہزار 211منفی آئے۔

تائیوان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد صرف 440تک پہنچی۔ ان میں سے 349بیرون ملک سے آئے جبکہ 55مقامی کیس تھے۔اب ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد صفر ہو جانے کے باوجود حکومت نے کسی حد تک لاک ڈاﺅن جاری رکھا ہوا ہے۔ سماجی میل جول میں فاصلے کی پابندی عائد ہے اور بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے 14روز قرنطینہ میں رہنا لازمی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -