آدمی کی کمر میں درد، ڈاکٹر نے معائنہ کیا تو جسم میں ایک کڈنی اضافی نکل آئی

آدمی کی کمر میں درد، ڈاکٹر نے معائنہ کیا تو جسم میں ایک کڈنی اضافی نکل آئی
آدمی کی کمر میں درد، ڈاکٹر نے معائنہ کیا تو جسم میں ایک کڈنی اضافی نکل آئی

  

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) کسی شخص میں پیدائشی طور پر ایک گردے کا ہونا تو سنتے آئے تھے لیکن آپ کو یہ سن کر شدید حیرت ہو گی کہ برازیل میں ایک آدمی کے تین گردے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ ساﺅ پاﺅلو کا ہے جہاں اس آدمی کو کمر کی شدید تکلیف لاحق ہوئی اور وہ ساﺅپاﺅلو کے ڈوریم ہسپتال گیا۔ وہاں ڈاکٹروں نے اس کا سی ٹی سکین کیا تو یہ حیران کن انکشاف ہوا کہ اس 38سالہ شخص کے تین گردے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس شخص کی کمر درد کی وجہ کمرے کے ایک مہرے کا ہل جانا تھا جس کا علاج کر دیا گیا لیکن ڈاکٹر اب تک اس کے تین گردوں کے انکشاف پر سر تھامے بیٹھے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اس شخص کے بائیں طرف ایک نارمل سائز کا گردہ ہے جبکہ دائیں طرف قدرے چھوٹے سائز کے دو گردے ہیں جو آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔اسے نہ تو گردوں کا کبھی کوئی مسئلہ ہوا اور نہ ہی دیگر اعضاءکا۔ وہ بالکل صحت مند زندگی گزار رہا تھا۔ واضح رہے کہ دنیا کے دستیاب طبی ریکارڈ کے مطابق پوری دنیا میں اب تک 100سے بھی کم ایسے افراد سامنے آئے ہیں جن کے تین گردے تھے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -