ارتغرل غازی کا کردار نبھانے والے ترک اداکار اصل زندگی میں کیسے ہیں؟ خاندان والوں کے ساتھ دلچسپ تصاویر سامنے آگئیں

ارتغرل غازی کا کردار نبھانے والے ترک اداکار اصل زندگی میں کیسے ہیں؟ خاندان ...
ارتغرل غازی کا کردار نبھانے والے ترک اداکار اصل زندگی میں کیسے ہیں؟ خاندان والوں کے ساتھ دلچسپ تصاویر سامنے آگئیں

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ترک ڈرامہ ’ارتغرل‘ پاکستان میں مقبولیت کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے اور اس کے ہیرو ارتغرل غازی پاکستانیوں کے پسندیدہ اداکار بن چکے ہیں جن کا اصل نام اینگین ایلتن دوزیاتن (Engin Altan Duzyatan)ہے۔

ڈرامے کے تاریخی پس منظر کے مطابق ارتغرل غازی کا لباس اور رہن سہن تو لوگ دیکھ رہے ہیں لیکن اب ان کی اصل زندگی کی تصاویر سامنے آ گئی ہیں جو بہت سوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہوں گی۔ ویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق یہ تصاویر اینگین کی اپنی فیملی کے ہمراہ مختلف مقامات چھٹیاں منانے کے دوران بنائی گئی ہیں جن میں انہیں اپنی اہلیہ نیسلیساایلکوکلر (Neslisah Alkoclar)اور دو بچوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان تصاویر سے ارتغرل کے مداحوں کو ان کی حقیقی زندگی اور رہن سہن کے متعلق ایک اندازہ ہوتا ہے، بہرحال لوگ ان کے کردار کو بہت محبت دے رہے ہیں کیونکہ اس سے ہمیں مسلمانوں کی تاریخ کے بارے میں علم حاصل ہو رہا ہے۔

مزید :

تفریح -