ایوان صدر کے ملازمین کیلئے خوشخبری، ڈبل پیکج دینے کا فیصلہ کرلیا گیا

ایوان صدر کے ملازمین کیلئے خوشخبری، ڈبل پیکج دینے کا فیصلہ کرلیا گیا
ایوان صدر کے ملازمین کیلئے خوشخبری، ڈبل پیکج دینے کا فیصلہ کرلیا گیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  ایوان صدر میں کام کرنے والے ملازمین کو حکومت نے بڑی خوشخبری سنادی ، رواں سال رمضان کے ساتھ کورونا پیکج بھی دیا جائے گا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایوان صدر کے ملازمین کو ہر سال رمضان پیکج دیا جاتا ہے لیکن رواں سال انہیں  رمضان کے ساتھ کورونا پیکج بھی دیا جائے گا اور اس حوالے سے سمری بھی تیار کرلی گئی ہے۔ سمری میں کہا گیا ہے کہ ایوان صدر کے گریڈ ایک سے 20 تک کے ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور اعزازیہ دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان صدر کے بیشتر چھوٹے ملازمین کم تنخواہ کے باعث پارٹ ٹائم نوکریاں کرتے ہیں،لاک ڈاؤن کی وجہ سے چھوٹے ملازمین زیادہ متاثر ہوئے ہیں اس لیے انہیں خصوصی پیکج دیا جارہا ہے۔

مزید :

قومی -