"آپ ہوش میں ہیں، میں کہاں سے انکل لگتا ہوں، مرد جب تک زندہ ہے وہ جوان ہے، کوئی انکل نہیں" خاتون رپورٹر کے انکل کہنے پر آدمی سیخ پا ، ویڈیو دیکھ کر ہنسی نہ رکے

"آپ ہوش میں ہیں، میں کہاں سے انکل لگتا ہوں، مرد جب تک زندہ ہے وہ جوان ہے، کوئی ...

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک شخص کو خاتون رپورٹر کے ساتھ اس بات پر جھگڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ اسے انکل کیوں کہا گیا ۔

خاتون رپورٹر نے ایک آدمی کو انکل کہا تو وہ سیخ پا ہوگیا۔ آدمی نے رپورٹر سے کہا "آپ ہوش میں ہیں، یہ کیا بات ہے، میں انکل لگتا ہوں، آپ کو ، میرے 2 بال سفید ہوئے ہیں، یہ کیا آپ نے وتیرہ بنالیا ہے کہ جس کو بھی پکڑ لیا اسے انکل بنادیا، مرد جب تک زندہ ہے وہ جوان ہے، کوئی انکل نہیں ۔"

" انکل " کا غصہ اتنی بات پر ختم نہیں ہوا بلکہ انہوں نے خاتون رپورٹر کے ساتھ دل کھول کر جھگڑا کیا اور کہا پہلے آپ ہر کسی کو بھائی کہتے ہوتے تھے لیکن اب نیا رواج پیدا ہوگیا ہے کہ ہر کسی کو انکل کہہ دیا۔  میں برائی نہیں سوچ رہا ، مطلب یہ ہے کہ آپ میری عمر پر کیوں اٹیک کر رہی ہیں، آپ نے تو ہمیں زندہ ہی ختم کردیا ہے، جو مونچھوں والا دیکھا اس کو انکل بنادیا، کلین شیو ہوتا تو آپ نے نہیں کہنا تھا۔ آپ نے تو  انکل کہہ کر ہمیں دنیا میں ہی مار دیا ہے، ابھی ہم زندہ ہیں، ہم نے جینا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -