وفاقی حکومت نے لاک ڈاون میں نرمی کا اعلان کیا تو پنجاب حکومت نے لاک ڈاﺅن میں توسیع کردی ،حیران کن خبر آگئی

وفاقی حکومت نے لاک ڈاون میں نرمی کا اعلان کیا تو پنجاب حکومت نے لاک ڈاﺅن میں ...
وفاقی حکومت نے لاک ڈاون میں نرمی کا اعلان کیا تو پنجاب حکومت نے لاک ڈاﺅن میں توسیع کردی ،حیران کن خبر آگئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن) پنجاب حکومت نے لاک ڈاون میں اکتیس مئی تک توسیع کر دی جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ پنجاب میں تمام چھوٹی دکانیں ہفتے میں چار دن کھلیں گی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے لاک ڈاون میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے، صوبے میں 31 مئی تک لاک ڈاو¿ن رہے گا جس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے تمام بڑے شاپنگ مالز، تعلیمی ادارے بند رہیں گے، کنسٹریکشن انڈسٹریز میں الیکٹریکس، سٹیل، پمینیم کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت ہوگی۔ حجام اور سیلون بیوٹی پارلر اور جمنیزیم کھول دیئے گئے۔ پنجاب میں تمام چھوٹی دکانیں ہفتے میں چار دن کھلیں گی۔ تمام کریانہ سٹورز، تندور، گراسری سٹورز، جنرل سٹورز صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلیں گے۔ فروٹ اور سبزی منڈی ہفتے میں سات دن کھلی رہیں گی۔ تمام ریٹیل شاپس ہفتے میں چار دن کھولنے کی اجازت ہو گی۔ پوسٹل اور کورئیر سروسز بھی ہفتے میں سات دن کھلی رہی گی۔ لاک ڈاون کے دوران میرج ہال اور مارکیز بند رہیں گی۔ لاک ڈاون میں پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔ کنسرٹ اور سپورٹس سرگرمیاں بھی بند رہیں گی۔

مزید :

قومی -