”ان دو مرد کرکٹرز کا لیکچر ہمارے لئے بہت اہم رہا“ قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے کن کے بارے میں ایسا کہا؟

”ان دو مرد کرکٹرز کا لیکچر ہمارے لئے بہت اہم رہا“ قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی ...
”ان دو مرد کرکٹرز کا لیکچر ہمارے لئے بہت اہم رہا“ قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے کن کے بارے میں ایسا کہا؟

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے سابق کپتان وسیم اکرم اور ٹی 20 کپتان بابر اعظم کے لیکچرز کو مستقبل میں کامیابیوں کیلئے اہم قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی ویمن کرکٹرز کیلئے آن لائن لیکچرز کا اہتمام کیا گیا جس کے تحت وسیم اکرم اور بابر اعظم نے خواتین کرکٹرز کو دئیے گئے اپنے لیکچرز میں محنت اور فٹنس کی اہمیت پر زور دیا۔قومی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں ان سیشنز سے کھلاڑیوں کے کھیل میں نکھار آئے گا اور ہم وسیم اکرم اور بابر اعظم کے مشوروں پر عمل کرنے کی کوشش کریں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لاک ڈاﺅن کے دوران خواتین کرکٹ ٹیم کیلئے آن لائن لیکچرز کا اہتمام کیا ہے۔ٹی 20 کرکٹ کے سرفہرست بیٹسمین بابر اعظم کا آن لائن لیکچرز کے دوران کہنا تھا کہ میں اب بھی دنیا کے بہترین بیٹسمینوں کی بیٹنگ دیکھ کر سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں، ایک دوسرے سے مدد لینے سے کھیل میں بہتری آتی ہے۔

مزید :

کھیل -