کون سا باﺅلر دوسرا وقار یونس، کون دوسرا وسیم اکرم اور کون دوسرا محمد آصف بننے کی صلاحیت رکھتا ہے؟ شعیب اختر نے نام بتا دئیے

کون سا باﺅلر دوسرا وقار یونس، کون دوسرا وسیم اکرم اور کون دوسرا محمد آصف ...
کون سا باﺅلر دوسرا وقار یونس، کون دوسرا وسیم اکرم اور کون دوسرا محمد آصف بننے کی صلاحیت رکھتا ہے؟ شعیب اختر نے نام بتا دئیے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ نسیم شاہ دوسرے وقار یونس، شاہین شاہ آفریدی دوسرے وسیم اکرم اور محمد عباس دوسرے محمد آصف بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی کھلاڑیوں کے آن لائن سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں لیکچر دیتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ بیٹسمین کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اسے خوف کا شکار کرو، فاسٹ باﺅلر کو دنیا اس کے سپیلز سے یاد رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حریف بلے بازوں پر خوف طاری کرنے کیلئے میدان میں دلیری سے مقابلہ کرنا ہوگا، پیس کا کوئی نعم البدل نہیں، بڑا کرکٹر بننا ہے تو اپنے سے بہتر کھلاڑی سے دوستی کرو۔شعیب اختر نے کہا کہ مشکل وقت ہر کرکٹر کے کیرئیر میں آتا ہے مگر صرف دلیر کھلاڑی ہی اس سے نکلنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔اس موقع پر باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے تمام کھلاڑیوں کو کوویڈ 19 میں اپنی فٹنس کا خاص خیال رکھنے کی تلقین کی۔

مزید :

کھیل -