سعودی عرب میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 37ہزار 136ہو گئی

سعودی عرب میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 37ہزار 136ہو گئی
سعودی عرب میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 37ہزار 136ہو گئی

  

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مزید 1704 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 37 ہزار136 ہو گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت صحت نے کورونا کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے باعث آج مزید 10 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 239 ہو گئی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -