”میں جو کچھ بھی کرتا ہوں، وہ شاہد آفریدی سے سیکھا ہے“

”میں جو کچھ بھی کرتا ہوں، وہ شاہد آفریدی سے سیکھا ہے“
”میں جو کچھ بھی کرتا ہوں، وہ شاہد آفریدی سے سیکھا ہے“

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی رومان رئیس نے کہا ے کہ میں جو کچھ بھی کرتا ہوں وہ شاہد آفریدی سے سیکھا ہے، ان کے کاموں نے ہمیشہ مجھے متاثر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین سے پوری دنیا میں پھیلنے والی موذی وباءکورونا وائرس کے باعث کئے گئے لاک ڈاﺅن کے دوران کرکٹر رومان رئیس متاثرین کی امداد کرنے میں مصروف ہیں اور اس دوران ایک چارپائی پر سوتے ہوئے ان کی تصاویر بھی منظرعام پر آئیں جس پر چند صارفین نے اسی نوعیت کی شاہد آفریدی کی تصاویر بھی شیئر کرنا شروع کر دیں۔

پاکستانی کرکٹر رومان رئیس نے اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بتانے میں ذرا سی بھی ہچکچاہٹ یا شرم محسوس نہیں کروں گا کہ جو کچھ بھی میں کرتا ہوں، وہ شاہد آفریدی سے سیکھا ہے، شاہد خان آفریدی نے اور ان کے کاموں نے ہمیشہ مجھے متاثر کیا ہے۔

سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر رومان رئیس نے ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ امید کرتا ہوں کہ میں شاہد آفریدی (لالہ) کے نقش قدم پر چلتا رہوں گا اور اپنی قوم کی خدمت گراﺅنڈ سے باہر بھی جاری رکھوں گا۔انہوں نے شاہد آفریدی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جس کے جواب میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے رومان رئیس کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

کھیل -کورونا وائرس -