لاک ڈاون کے دوران پاکستان میں کتنے بچوں کی پیدائش متوقع ہے؟حیران کن خبر آگئی

لاک ڈاون کے دوران پاکستان میں کتنے بچوں کی پیدائش متوقع ہے؟حیران کن خبر آگئی
لاک ڈاون کے دوران پاکستان میں کتنے بچوں کی پیدائش متوقع ہے؟حیران کن خبر آگئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )یونیسیف نے پیشن گوئی کی ہے کہ لاک ڈاون کے دوران پاکستان میں بھی 50 لاکھ بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔یونیسیف کے مطابق دنیا بھرمیں 11 کروڑساٹھ لاکھ ننھے مہمانوں کی آمد متوقع ہے جبکہ پاکستان میں نوماہ کے دوران 50 لاکھ بچوں کی پیدائش کا امکان ہے۔چونکہ وبا دنیا میں ابھی موجود ہے اور اس کا علاج یا بچاو کا ٹیکا بھی ایجاد نہیں ہوپایا ہے جس کے باعث یونیسیف تشویش کا شکار ہے اوربچوں کے اس عالمی ادارے نے خبردارکیا ہے کہ حکومتیں اور والدین بچوں دیکھ بھال کے لیے تیار ہوجائیں۔

یونیسف کے مطابق سب سے زیادہ شرح پیدائش جنوبی ایشیا میں متوقع ہے جس کی تعداد 2 کروڑ90 لاکھ ہوسکتی ہے۔یونیسیف نے حکومتوں کو خبردار کیا ہے کہ کرونا کی وجہ سے شعبہ صحت مشکلات کا شکار ہے۔ ایسی صورتحال میں ایک نیا بحران کھڑا ہوسکتا ہے لہذا ماں اور بچے کی صحت کا بھی خاص خیال رکھنا ہوگا جس کیلئے بھرپورتیاری کرنی ہوگی۔

مزید :

قومی -